Allah Ka Ghar Khuld Ka Naqsha Nahi Dekha

اللہ کا گھر خلد کا نقشہ نہیں دیکھا کچھ بھی نہیں دیکھا جو مدینہ نہیں دیکھا



امت کے لیے اپنے نواسوں کو لٹا دے ایسا تو جہاں مین کوئی داتا نہیں دیکھا



اے موت مری موت ابھی اور ٹھہر جا میں نے ابھی سرکار کا روضہ نہیں دیکھا



جبریل امیں سنتے ہیں یوں ذکرِ مدینہ جیسےکبھی آنکھوں سے مدینہ نہیں دیکھا



رضواں تیری جنت میں میرا جی نہیں لگتا میں نے تو یہاں گنبدِ خضریٰ نہیں دیکھا




Get it on Google Play



ہر وقت خیالوں میں نگاہوں میں رہے وہ میں نے کبھی اپنے کو اکیلا نہیں دیکھا



اے رازؔ مٹے کیسے مرے دل کا اندھیرا وہ نور کا بہتا ہوا دریا نہیں دیکھا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah