اللہ ہی اللہ بندے اللہ ہی اللہ بول نعت نبی کی پڑھ پڑھ کرتو کرم کےموتی رول
کتنا ان سے عشق ہے تجھ کوکتنا ان پرمرتا ہے ذکر محمدﷺ کا ہونٹوں سے کتنی دفعہ توکرتاہے ان کی وفا کی لےکےترازو عشق کواپنے تول
تیرا بھی آقا کےدرسے اذنِ حضوری آۓگا توبھی اُن کےقدموں میں اس سرجھکانےجاۓگا ان کی نگر جانےکےلۓتو پروں کو اپنے تول
تجھ پہ بھی سرکارِ جہاں کی نظر کرم ہو جاۓ گی ناداری سب ہٹ جاۓگی خوش حالی آجاۓ گی اُن کی بھکاری بن کے ہاتھوں میں لے کشکول
دھن میں تیرے برکت ہوگی گھرمیں تیرےرحمت جنت تیری مسند ہوگی دنیا میں ہوگی عزت نام کا اُن کا صدقہ دےکر دل کی گراہیں کھول
اس دنیا کو چھوڑکےتجھ کو ملکِ عدم بھی جانا ہے وہی تو تیری منزل ہے وہ اصلی تیرا ٹھکانہ ہے توہے بندےخاک کا پتلا بول بڑے مت بول
تو ہے ثنا خواں جن کا عابدؔ تجھ پہ کرم یہ ان کا ہے عرش پہ جن کا مسکن ہےاورکوۓعدم بھی جن کا ہے نعت سنا کےان کی سب کے کانوں میں رس گھول