آلام کا کیا کام مدینے کے نگر میں ہر گام ہے آرام مدینے کے نگرمیں
پرذوق ہے ہرصبح تو پرشوق ہےہردن پرنورہے ہرشام مدینے کےنگر میں
مانگے توکوئی آپ سے اشکوں کی زباں میں بن جاتے ہیں سب کام مدینے کے نگر میں
بخشش کے، شفاعت کے، عنایت کے، کرم کے مل جاتے ہیں انعام مدینے کے نگر میں
کرتے ہیں فرشتےبھی طوافِ درِ محبوب باندھے ہوۓ احرام مدینے کے نگر میں
ہو اذان کو نازشؔ تیرا ہرسال گزرے رمضان کے ایام مدینے کے نگرمیں