Aina e Jamal e Ilahi

آئینۃ جمالِ الہٰی کی بات ہے احمدؐ خدا کے حسنِ دوامی کی بات ہے



والیل مصطفیٰؐ کی ہے زلفوں کا تذکرہ مَازَاغ اُنؐ کی چشم سیاہی کی بات ہے



وَالعَجم اُنؐ کے عرش پہ جانے کا ہے بیاں وَالشَمس اُن کی جلوہ نمائی کی بات ہے



کوثر ہے اُن کی کثرتِ جود و عطا کا نام تسنیم انؐ کی فیض رسانی کی بات ہے



بدر و احد ہیں دیں کی بلندی کے معرکے خیبر نبیؐ کے ایک سپاہی کی بات ہے




Get it on Google Play



اسمِ محمدیؐ پہ تبسم ہے جاں نثار یہ بختِ نارسا کی رسائی کی بات ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah