Aik Talab Hai Aik Hi Hoo

ایک طلب ہے ایک ہی خُو لا الہٰ الا ھو اب تو ہے تو اورتو ہی تو لا الہٰ الا ھو



تیری عبادت کیا کہنا تیری حقیقت کیا کہنا ہو گئ دنیا قبلہ رو لا الہٰ الا ھو



اٹھ گۓ آنکھوں سے پردےراز کھلےسب جلوؤں کے مجھ سے اب کیا دور ہے تو لا الہٰ الا ھو




Get it on Google Play



مجھ کو اپنی ہستی کا چل جاۓ اک روز پتہ سامنے جب ہو میرے تو لا الہٰ الا ھو



تجھ کو دیکھا ہےاکثر تجھ کوسنا ان کوسن کر تجھ میں ہیں وہ اور ان میں تو لا الہٰ الا ھو



صلِ علیٰ گونج اٹھی تیرےحرم کی آج فضا آئی مدینے کی خوشبو لا الہٰ الا ھو



تیرے حبیب کے صدقےمیں در تک تیری پہنچا ہے دل میں اثرؔ کے تیری خُو لا الہٰ الا ھو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah