Aghaz e Naat Hum Ne Kiya

آغاز نعت ہم نے کیا اس دعا کے ساتھ مولا عطا ہو حمد کی دولت ثنا کے ساتھ



کیسا ملا ہے ہم کو یہ اعزاز دیکھیے ہم ہیں شریک عشقِ نبی میں خدا کے ساتھ



پہنچے جو بارگاہِ رسولِ انامؐ میں ہم نے بھی سرجھکا دیا قدر و قضا کے ساتھ



دل میں بساۓ شہرِ مدینہ کی آرزو ہم بےنوا بھی گرن سفر ہیں صبا کے ساتھ



اللہ نے نبیؐ کی محبت کے باب میں مشروط کردیا ہے بقا کو فنا کے ساتھ



مخصوص تھی جو پاۓ رسالت مآبؐ سے وابستہ ہوگئی ہے وہ خوشبو حرا کے ساتھ




Get it on Google Play



چلتا رہے یہ قافلۃ عشقِ مصطفیٰؐ پڑھتا رہوں درود میں بانگِ درا کے ساتھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah