اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے اسے چاہےجس کو خدا چاہتا ہے
درود اُن پہ بھیجو سلام اُن پہ بھیجو یہی مومنوں سے خدا چاہتا ہے
خدا کی رضا مصطفیٰ چاہتے ہیں خدا مصطفیٰ کی رضا چاہتا ہے
فقیروں کے ملجا یہ منگتا تمہارا مدینے میں تھوڑی سی جا چاہتا ہے
بنا لیں مجھے اپنا مہمان آقا یہ ہر ایک شاہ و گدا چاہتا ہے
کرے قرب حاصل حبیب خدا کا جو انسان قرب خدا چاہتا ہے
ثناء خواں بنایا ثناء گو بنایا سعید اُن سےتواور کیا چاہتا ہے