ایسی خوشبو سے لدی بادِ بہاری گزری جیسے آقاۓ دوعالم ﷺکی سواری گزری
جب بھی دیکھا ھے تیرا نام , تو اک کیف ملا زندگی اپنی اسی شوق میں ساری گزری
آج کی رات بھی سونا میرا بےکار گیا آج کی رات بھی دیدار سے عاری گزری
رہی رفتارِ زمانہ تیرے ہاتھوں میں سدا ہر گھڑی بن کے تیرے در پہ بھکاری گزری
آج رویا ہوں بہت "ان" کی زیارت کے لیئے آج کی شب بھی بصد گریہ و زاری گزری
شہء کوثر کی قسم , تو ہی اے جبریل بتا انکی محفل سے کبھی نعت ہماری گزری