Ae Naam e Muhammad Sally Ala

اے نام محمد ﷺ صلِ علیٰ سبحان اللہ سبحان اللہ دی جس نے ہمارے دلوں کو جِلا سبحان اللہ سبحان اللہ



قرآن اٹھا کردیکھ ذرا معلوم تجھے ہوجاۓ گا ہےقول محمدﷺ قول خدا سبحان اللہ سبحان اللہ



معراج کی شب معلوم ہوا عالم کو تیری رفعت کا پتا ہے قدموں کےنیچے عرشِ علیٰ سبحان اللہ سبحان اللہ



خالق بھی ساتھ فرشتوں کے خود بھیجے درودوں کے تحفے یہ شان ہے یہ رتبہ ہے تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ



ہم رات کو شب بھرسوتے ہیں امت کےوہ غم میں روتے ہیں ہم جرم کریں وہ عَفو وعطا سبحان اللہ سبحان اللہ



اعمال نہ دیکھے یہ دیکھا محبوب ﷺ کےکوچے کا ہے گدا مولا نےمجھے یوں بخش دیا سبحان اللہ سبحان اللہ




Get it on Google Play



جب میں نے سنائی نعت نبی ﷺ سن ہوگیا مُنکر سنتے ہی سُنی نے سنا سن کریہ کہا سبحان اللہ سبحان اللہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah