اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللہؐ شہید دو ہوگۓ اسلامی بھائی یا رسول اللہؐ
مِرا دشمن تو مجھ کو ختم کرنے آہی پہنچا تھا میں قربان تم نے میری جاں بچائی یا رسول اللہؐ
شہید دعوت اسلامی سجاد و احد آقاؐ رہیں جنت میں یکجا دونوں بھائی رسول اللہؐ
یہی ہے جرم میرا سنتوں کا ادنیٰ خادم ہوں ہے میں نے سنتوں سے لو لگائی یا رسول اللہؐ
بہر صورت مجھے مرنا پڑے گا پر سعادت ہے شہادت راہ سنت میں جو پائی یا رسول اللہؐ
حقوق اپنے کۓ ہیں درگزر دشمن کو بھی سارے اگرچہ مجھ پہ گولی ہو چلائی یا رسول اللہؐ
ہدایت دشمنوں کو یا نبی ﷺ ایسی عطا کردو یہ بن جائیں مِرے اسلامی بھائی یا رسول اللہؐ
تمنا ہے مرے دشمن کریں توبہ عطا کردو انہیں دونوں جہاں کی تمﷺ بھلائی یا رسول اللہﷺ
کسی صورت بھٹک سکتا نہیں میں راہ سنت ہے مجھے حاصل ہے تیری ﷺ رہنمائی یا رسول اللہؐ
اگرچہ جان جاۓ خدمتِ سنت نہ چھوڑوں گا شہا ﷺ کرتے رہیں، مشک کشائی یا رسول اللہؐ
حفاظت دشمنوں سے آپؐ ہی فرمایۓ آقاؐ کہ مجھے کمزور پر کی ہے چڑھائی یا رسول اللہؐ
مقابل دشمنِ اسلام کے ایسا بناؤ گویا! کوئی دیوار، ہو سیسہ پلائی یا رسول اللہؐ
اندھیری قبر سے شاہ مدینہ ﷺ خوف آتا ہے نظر رحمت پہ ہے میں نے جمائی یا رسول اللہؐ
تمنا ہے تیرےﷺ عطار کی یوں دھوم مچ جاۓ مدینے میں شہادت اس نے پائی یا رسول اللہؐ