Ab Kya Kisi Se Kaam

اب کیا کسی سے کام تجھے دیکھنے کے بعد سب کو میرا سلام تجھے دیکھنے کے بعد دنیا کے سب حسین بھی دیکھے بہ نظر غور لگتے ہیں سب ہی خام تجھے دیکھنے کے بعد



تیری نگاہ ناز نے مدہوش کردیا اب کیا کرے گا جام تجھے دیکھنے کے بعد



خاطر میں جو کسی کو بھی لاتے نہ تھے کبھی بس ہو گۓ غلام تجھے دیکھنے کے بعد



کوئی طبیب بھی نہ میراکر سکا علاج بس آ گیا آرام تجھے دیکھنے کے بعد



بس اک یہی ہے آرزو تیرے فقیر کی ہو زندگی تمام تجھے دیکھنے کے بعد




Get it on Google Play



سجدہ کروں تجھے تو کافر کہیں گے لوگ اٹھانا ہے سر حرام تجھے دیکھنے کے بعد

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah