آقا کے ہیں غلام ہم تو آقا کے ہیں غلام شام سویرے جپتے ہیں ہم پاک نبی کا نام
پاک محمد ﷺ کی حرمت پرہم تو مرمٹ جائیں گے اُن پر آنچ نہ آنے دیں گے ہم تو سب کٹ جائیں گے پاک نبی کے عشق کا ہم نے یارو پیا ہے جام
ہم تو یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے ہیں دیکھنا اک دن سب دنیاپرہم توچھانےوالے ہیں ہرجا نافذ کردیں گے ہم پاک نبی کا نظام
شام سویرے پاک نبی کاصدقہ ہم تو کھاتے ہیں شام سویرے نغمے پاک نبی کے ہم تو گاتے ہیں اُن کی نعمتیں پڑھتے پڑھتے قصہ ہوگا تمام
دل میں بسا لو پیار نبی کا نغمے درودوں کے گاؤ نامِ نبی کا جھنڈا لیکر سارے جگ پر لہراؤ دونوں جہاں میں روشن یارو ہوگا تمہارا نام
پیاری پیاری پاک نبی کی نعمتیں پڑھے جاتو عرفان اس کے صدقےتجھ کویارا رتبہ ملے گا عالی شان آقا تیرے خوش ہوں گے اور تجھ کو دیں گے انعام