Aaqa Ke Ghulamon Ko Ab Eid Manane Do

آقا ﷺ کے غلاموں کو اب عید منانے دو سرکار ﷺ نے آنا ہے راہوں کو سجانے دو



چرچا ہے یہی ہر سُو کہتا ہےیہ ہر کوئی تشریف نبی ﷺ لاۓ محفل کو سجانے دو



گھر گھر میں چراغاں ہے رحمت کا اجالا ہے آقا ﷺ کی ثنا کرکے تقدیر جگانے دو



خوشیاں ہیں سبھی کرتے سرکار ﷺ کی آمد پر اِک نعتِ نبی ﷺ یارو مجھ کو بھی سنانے دو




Get it on Google Play



ہے نور محمد ﷺ کی سب روشنی دنیا میں سب کچھ ہے بشیرؔ اُن کا صدقہ تو لٹانے دو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah