Aaqa Huzoor Ayein Ge Aaj Nahi Toh Kal Sahi

آقا حضور آئیں گ آج نہیں تو کل سہی دل کا سرور پائیں گے آج نہیں تو کل سہی



جلوہء روۓ والضحیٰ نور نظر بنے گا جب دل اپنا جگمگائیں گے آج نہیں تو کل سہی



ان کا کرم ہے چار سو ان کی ہے مجھ کو جستجو اپنا مجھے بنائیں گے آج نہیں تو کل سہی



ان کے بغیر زندگی موت ہے زندگی نہیں دل میں وہی سمائیں گے آج نہیں تو کل سہی



نعتوں کے پھول اسی طرح کھلتے رہے جو رات دن دل کو چمن بنائیں گے آج نہیں تو کل سہی




Get it on Google Play



ایسا بھی ہو گا ایک دن ہم اپنی داستانِ غم جا کر انہیں سنائیں گے آج نہیں تو کل سہی



وابستہ کر دے اے ریاضؔ ان سے خدا اگر ہمیں دنیا الگ بسائیں گے آج نہیں تو کل سہی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah