Aaqa Humare Noor o Noor

آقا ہمارے نورو نور آقا ہمارے نورونور سب کی مشکل ٹالنے والے اوردکھ کرتےہیں سب دور



اُن کا نام بڑا ہے پیارا جو ہے سارے جگ کا سہارا کر دیں جو رحمت کا اشارہ ہوجاتے ہیں معاف قصور



عرش پہ وہ مہمان ہوۓ ہیں نبیوں کے سلطان ہوۓ ہیں جب وہ جگ میں آۓ یارو ہو گیا جگ سب نور و نور



اُن کے دم سے ہر سُو سویرا جو ہے حامی تیرا میرا جن کوہراک جاپہ گھیرا جوہیں دونوں جگ میں مشہور



اُن کا نظارا رب کا نظارا اُن کا رتبہ سب سے بھارا ان کا عاشق جگ یہ سارا جو ہیں شافیء یوم النشور




Get it on Google Play



جن کا خوشبو دار پسینہ جن کا درہےعرش کا زینہ جن کا سب سےپیارا مدینہ دیتا ہے جو روح کو سرور



اُن کے نغمے گاۓرکھنا اُن کا میلاد مناۓ رکھنا تجھ کو ثاقبؔ شہر مدینے بلوا لیں گے آقا ضرور

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah