Aaqa Aaqa Bol Bande Aaqa Aaqa Bol

آقا آقا بول بندے آقا آقا بول ذکرِ نبی تو کرتا جا یہ ذکر بڑاانمول




Get it on Google Play



ایسا دن بھی آجاۓ سرکارکےدرپہ بیٹھےہوں لب خاموش زباں بن جاۓ آنسو عرضاںکرتےہیں ان کےدرپہ رونے والے دل سے کچھ تو بول



سرورِ عالم پیارے آقا جدھرسےگزرا کرتےتھے شجر گواہی دیتا تھا اور پتھر کلمہ پڑھتے تھے نورِ خدا کے منکر اب تو اپنی آنکھیں کھول



آؤ چلو دیوانو سارے شہرِمدینہ چلتے ہیں میری کیااوقات ہےسب ہی ان کےدرپہ پلتےہیں غیروں کوبھی دیتے ہیں وہ بن مانگے بن مول



عرش پہ جس پہنچے سارے نبیوں کےسلطان دشمنِ دیں سب تھراۓ اور کفر ہوا حیران رب نے ایسی عزت بخشی کبھی نہ آیا جھول



جن کو ذکر ہے دونوں جہاں میں وہ ہیں میرےسرکار عرش پہ رب نے بلوایا خود کرنے کو دیدار تعریف خدا خود کرتا ہے قرآن اٹھا کے کھول



پیارے نبی کا واسطہ دےکررب سےجو بھی مانگا ہے کیا بتلاؤں جو مانگا تھا اس سے بڑھ کر پایا ہے مالک میں مختار ہوتم یہ ہے رب کا قول



جب سے ہوش سنبھالا ہے میں اُن کی نعمتیں پڑھتا ہوں گستاخی نہ ہو جاۓ میں سنبھل سنبھل کےچلتا ہوں ماں دعاؤں کا صدقہ ہے نعت کا یہ ماحول



راشدؔ نعتیں لکھنا پڑھنا یہ ہے بڑا اعزاز اُن کے کرم کےصدقے ہی سے اونچی ہے پرواز نعتِ نبی تو سناۓ جا اور کانوں میں رس گھول

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah