Aap Ki Baat Kiya Ke Hain

آپؐ کی بات کیا کہ ہیں دونوں جہاں کے بادشاہ کون و مکاں ہیں آپؐ کے، کون و مکاں کے بادشاہ



آپؐ کی ذات پاک سے دونوں جہاں میں روشنی آپؐ یہاں کے بادشاہ، آپؐ وہاں کے بادشاہ



پستہ قدوں کا رخ ہوا گنبدِ سبز کی طرف ان کی طرف بھی اک نظر سرقداں کے بادشاہ



کرنے ہیں کیسے ح ہمیں ہیں جو ہمارے مسئلے ہم پہ بھی یہ بھید کھول دے نکتہ وراں کے بادشاہ




Get it on Google Play



ہم کہ ہیں بے بساط لوگ ہم کیا ہماری شان کیا معتبری ہے آپؐ کی، معتبراں کے بادشاہ



گاؤں بھی آپؐ کے تمام، شہر بھی آپؐ کے تمام آپؐ کے سب غلام ہیں خورد و کلاں کے بادشاہ



رہتی ہے ساری کائنات آپؐ ہی کے حصار میں آپؐ کی ہرطرف مہک گلبدناں کے بادشاہ



کس کو پکارتے کہ ہے جاۓ پناہ کوئی اور؟ آپؐ ہیں اور صرف آپؐ بادشہاں کے بادشاہ



دشتِ دل حنیف پر چھائی ہوئی ہے تیرگی تھوڑی سی چاندنی ادھر ماہ رخاں کے بادشاہ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah