Aap Ka Sadqa Hai

آپ کا صدقہ ہے دنیا ، زندگی ہے آپ سے وسعت کون و مکاں میں روشنی ہے آپ سے آپ نے رکھی ہے آب و گل پہ بنیاد حیات ابتدائے عالم امکاں ہوئی ہے آپ سے



آپ ہی تقسیم کرتے ہیں فراست کے نجوم عقل_ انسانی ہدایت مانگتی ہے آپ سے



آپ نے روشن کیے ہیں آدمیّت کے چراغ ہر زمانے میں وقار آدمی ہے آپ سے



میرا حُسن بندگی ہے آپ کی سیرت کا فیض میرے سجدوں میں خلوص بندگی ہے آپ سے



آپ سے لیتا ہے سورج بھی متاع روشنی چاند کے بے حس بدن میں دل کشی ہے آپ سے



جب بھی سطح آب سے اُٹھتی ہے رحمت کی گھٹا کون سے خطے پہ برسُوں ، پوچھتی ہے آپ سے




Get it on Google Play



اب تو اشعر کو طلب کر لیجے شہر نُور میں اس فقیر رہ گذر کی لو لگی ہے آپ سے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah