Aaj Ashk Mere Naat Sunayein

آج اشک مرے نعت سنائیں تو عجب کیا سن کر وہ مجھے پاس بلائیں تو عجب کیا




Get it on Google Play



دیدار کے قابل تو کہا میری نظر ہے لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا



حاصل جنہیں آقا کی غلامی کا شرف ہے ٹھوکر سے وہ مُردوں کو جلائیں تو عجب کیا



منہ ڈھانپ کے رکھنا کہ گنہگار بہت ہوں میت کو میری دیکھنے آئیں تو عجب کیا



نہ زادِ سفر ہے نہ کوئی کام بھلے ہیں لیکن مجھے سرکار بلائیں تو عجب کیا



وہ حسنِ دو عالم ہیں ادیب ان کا کرم ہے صحرا میں ا گر پھول کھلائیں تو عجب کیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah