یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا تیرا ہے یہ تیرا ہے یہ تیرا ہی رہے گا
سرکار سے مانگو تو سہی آل کا صدقا مِلتا ہے یہ ملتا ہے یہ ملتا ہی رہے گا
تیروہں کے مُصّلے پہ شبّیر کا سجدہ ہوتا ہے یہ ہوتا ہے یہ ہوتا ہی رہے گا
اللہ کے محبوب کے ٹکڑوں پہ یہ عاصی پلتا ہے یہ پلتا ہے یہ پلتا ہی رہے گا
جب تک نہ ملے گی تیری خیرات، یہ دامن پھیلا ہے یہ پھیلا ہے یہ پھیلا ہی رہے گا
یہ نامِ محمدؐ ہے کہ رحمت کا سمندر بہتا ہے یہ بہتا ہے یہ بہتا ہی رہے گا
کیا لطف ہو آقا مجھے محشر میں یہ کہہ دیں میرا ہے یہ میرا ہے یہ میرا ہی رہے گا
ناکارہ حسنؔ آپ کے دربارِ کرم کا منگتا ہے یہ منگتا ہے یہ منگتا ہی رہے گا