زہرہ کے لاڈلوں کا ہے بڑا سخی گھرانہ لجپال ان کے بابا لجپال ان کا نانا
بگڑی ہوئی جہاں کی قسمت کو یہ سنواریں مانگے کوئی جو روٹی اونٹوں کی دے قطاریں
ایسا جہان میں ہےبس ایک آستانہ لجپال ان کے بابا لجپال ان کے نانا
سردار قدسیوں کے بن کر فقیر آئیں سائل جو در پہ آئیں خالی نہ یہ لٹائیں
آتا ہے قاتلوں کو شربت انہیں پلانہ لجپال ان کے بابا لجپال ان کے نانا
جنت سے سِل کے جوڑے ان لاڈلوں کے آئیں شہزادیوں بھی ان کے گھر روٹیاں پکائیں
اونچا حسب نسب ہے اور ٹھاٹھ ہے شہانہ لجپال ان کے بابا لجپال ان کے نانا