Ya Ghous Bulao Mujhe

یاغوث! بلاؤ مجھے بغداد بلاؤ بغداد بلا کر مجھے جلوہ بھی دکھاؤ



دنیا کی مَحَبَّت سے مِری جان چھڑاؤ دیوانہ مجھے شاہِ مدینہ کا بناؤ



چمکا دو سِتارہ مری تقدیر کا مرشِد! مدفن کو مدینے میں جگہ مجھ کو دلاؤ



نَیّا مِری منجدھار میں سرکار! پھنسی ہے امداد کو آؤ! مری امداد کو آؤ



حَسنین کے صدقے ہوں مری مشکلیں آساں آفات و بَلِیّات سے یاغوث! بچاؤ



یاپیر!میں عِصیاں کے تلاطُم میں پھنسا ہوں لِلّٰہ گناہوں کی تباہی سے بچاؤ



اچّھوں کے خریدار تو ہر جا پہ ہیں مرشِد! بدکار کہاں جائیں جو تم بھی نہ نبھاؤ



اَحکامِ شریعت رہیں مَلحُوظ ہمیشہ مرشِد! مجھے سنّت کا بھی پابند بناؤ




Get it on Google Play



عطّارؔ جہنَّم سے بَہُت خوف زدہ ہے یاغوث! اِسے دامنِ رَحمت میں چھپاؤ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah