Sultan e Karbala Ko Humara Slaam Ho

سلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو جانانِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو



عباسِ نامدار ہیں زخموں سے چور چور اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو



اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہوۓ شہید ہم شکلِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو



بھائی، بھتیجے، بھانجے سب ہو گئے نثار ہر لعل بے بہا کو ہمارا سلام ہو



اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں مظلوم ہ بے خطا کو ہمارا سلام ہو




Get it on Google Play



ہو کر شہید قوم کی کشتی ترا گئے امت کے ناخدا کو ہمارا سلام ہو



ناصؔرولائے شام میں کہتا ہے باربار مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah