Naqab Apne Rukh Se

نِقاب اپنے رُخ سے اٹھا غوثِ اعظم مجھے اپنا جلوہ دکھا غوثِ اعظم



مجھے ایسا شیدا بنا غوثِ اعظم کہ ہو جاؤں تجھ پر فدا غوثِ اعظم



مِرے پیر روشن ضمیر آپ کو تو مرے حال کا ہے پتا غوثِ اعظم



تمہارے ہیں جتنے مُرید اُن سبھی میں بُرا ہوں، بنا دو بھلا غوثِ اعظم



بروزِ قِیامت ہمیں اپنے جھنڈے تلے دیجئے گا جگہ غوثِ اعظم



جو بیماریوں میں گھرے ہیں انہیں تم دِلادو خدا سے شِفا غوثِ اعظم



مُریدین کو جو ستاتے ہیں جِنّات خدارا اُنہیں دو بھگا غوثِ اعظم



نظر سے یا جادو سے جو ہیں پریشاں ہو ان پر بھی چشمِ عطا غوثِ اعظم



کلیجا شیاطیں کا تھرّا اُٹھے گا پکارو سبھی مل کے یاغوثِ اعظم



سجائیں عِمامہ بڑھائیں جو داڑھی انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



وہ بہنیں جو پہنیں سدا’’ مَدنی بُرقع‘‘ انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم




Get it on Google Play



جو ہیں وَقف، سنّت کی خدمت کی خاطر انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



جو روزانہ دیتے ہیں نیکی کی دعوت انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



سفر قافلے میں جو کرتے ہیں ہر ماہ انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



جو دیں راہِ مولا میں بارہ مہینے انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



جو اپناتے ہیں ’’مدنی انعام‘‘ اکثر انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم



دمِ نَزْع پانی اُترتا نہیں ہے پِلا شربتِ دید یاغوثِ اعظم



ہے عطارؔ کو سَلبِ ایماں کا دھڑکا بچا اس کا ایماں بچا غوثِ اعظم



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah