Mustafa Ka Woh Ladla Pyara

مصطَفٰے کا وہ لاڈلا پیارا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



غوث اعظم کی آنکھ کا تارا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



سُنّیوں کے دلوں میں جس نے تھی شمعِ عشقِ رسول روشن کی



وہ حبیبِ خدا کا دیوانہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



اللہ اللہ تَبَحُّرِعِلمی اب بھی باقی ہے خدمتِ قَلمی



اہلِ سنّت کا ہے جو سرمایہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



علم و عِرفاں کا جو کہ ساگَر تھا خیر سے حافِظہ قَوی تر تھا



حق پہ مَبنی تھا جس کا ہر فتویٰ واہ کیا بات اعلی ٰحضرت کی



اس کی ہستی میں تھا عمل جَوہر سنّتِ مصطَفٰے کا وہ پیکر عالِمِ دین، صاحبِ تقویٰ واہ کیا بات اعلی ٰحضرت کی



جس نے دیکھا انہیں عقیدت سے قلب کی آنکھ سے مَحبَّت سے مرحبا مرحبا پکار اٹّھا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



سنَّتوں کو جِلادیا جس نے دیں کا ڈنکا بجادیا جس نے وہ مُجدِّد ہے دین و ملّت کا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



جو ہے اللہ کا ولی بے شک عاشقِ صادِقِ نبی بے شک غوثِ اعظم کا جو ہے متوالا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



جس نے اِحقاقِ حق کیا کُھل کر رَدِّ باطل کیا سدا کُھل کر جو کسی سے کبھی نہ گھبرایا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



سن لو کِلکِ رضا ہے وہ خنجر آج بھی جس سے لرزاں اہلِ شَر بول بالا ہے اہلِ سنّت کا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی




Get it on Google Play



پھر بریلی شریف جاؤں میں بَرکتیں مُرشِدی کی پاؤں میں کرلوں روضے کا خوب نَظّارہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



مولا بَہرِ ’’حدائقِ بخشش‘‘ بخش عطّارؔ کو بِلا پُرسِش خُلْد میں کہتا کہتا جائے گا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah