Mera Hussain Baagh Nabuwat ka Phool Hai

میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے



آلِ نبی کا پیار ہے ایماں کی زندگی ان سے نہیں ہےپیارتوسب کچھ فضول ہے



دنیا میں اور کون ہےشبیر کو سوا ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے



ایسی عظیم ذات ہے آقا حسین کی جس کےلۓ رسول کے سجدوں کیں طول ہے



جس کےلۓ یزید نے اتنے ستم کۓ وہ تاج توحسین کے قدموں کی دھول ہے




Get it on Google Play



جو جی میں آۓ ان کےگھرانےسےمانگ لے مالک یہ سب جہان کی آلِ رسول ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah