Kyun Na Ho Mehav Tajjali Par

کیوں نہ ہو محوِ تجلّی ہر بشر بغداد میں ہے رسولؐ اللہ کا نُور نظر بغداد میں




Get it on Google Play



سر جُھکائے پھر رہے ہوتے ہیں اقطابِ جہاں کس کی شخصیت کا ہے ایسا اثر بغداد میں



جا کے ان کے پاس پھر بھی ڈھونڈتے رہنا اُنہیں اک سفر بغداد تک ہے اک سفر بغداد میں



نیلگوں گنبد میں جلوے گنبدِ خضری کے ہیں کر مدینے کا نظارا بیٹھ کر بغداد میں



خوب میٹھی نیند سوؤں میں بھی صبحِ حشر تک زندگی کی شام ہو جائے اگر بغداد میں



اپنی اپنی حاضری لگوا رہا ہے صبح و شام مُقتدِر کے حکم سے ہر مُقتدَر بغداد میں



لغزشوں سے آدمی محفوظ تو کوئی نہیں اس لئے کیجئے قیامِ مختصر بغداد میں



غوث اعظمؒ کے تو جامی دو ہی گھر مشہور ہیں ایک گھر ہے گولڑے میں ایک گھر بغداد میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah