کیاکہوںکیامیرے حسینؑ کا ہے ہر زمانہ میرے حسینؑ کا ہے
حق نبھانہ میرے حسینؑ کا ہے دل ٹھکانہ میرے حسینؑ کا ہے
جس کے ساۓ سے کائنات ہے سب ایسا نانا میرے حسینؑ کا ہے
جس کی خاطر یہ کائنات بنی وہ تو ناناؐ میرے حسینؑ کا ہے
جس جگہ حُرؑ بناۓ جاتے ہیں کارخانہ میرے حسینؑ کا ہے
ذائقہ موت کا بتاۓ جو وہ بھتیجا میرے حسینؑ کا ہے
مٹ گیا دور اب یزیدوں کا اب جمانہ میرے حسینؑ کا ہے
زیرِ خنجر بھی سجدائے معبود یہ کلیجہ میرے حسینؑ کا ہے
جس کو کعبہ سلام کرتا ہے ایسا روضہ میرے حسینؑ کا ہے
میرے گھر میں چراغ جلتے ہیں آنا جانا میرے حسینؑ کا ہے
بابِ خیبر جس نے اکھاڑ دیا ایسا بابا میرے حسینؑ کا ہے