Khuda Ke Deen Ka Nakhuda

خدا کے دیں کا ناخدا ہر ابتداء کی ابتداء کرم کی انتہا حسینؑ ہے



کرے جو کوئی ہمسری کسی کی کیا مجال ہے جہاں میں ہر لحاظ سے حسینؑ بے مثال ہے یہ ہو چکا ہے فیصلہ نہ کوئی دوسرا خدا نہ کوئی دوسرا حسینؑ ہے



کرو گے گر مخالفت غمِ حسینؑ کی یہاں وہ حشر ہوگا حشر میں کہ الحفیظ و الاماں جہاں بھی چھپنے جاؤ گے کہیں پہ بچ نہ پاؤ گے کہ ہر جگہ میرا حسینؑ ہے




Get it on Google Play



قضا کے بعد پھر مجھے نئی حیات مل گئی فشار سے عذاب سے مجھے نجات مل گۓ سوال جب کیا گیا ہے کون تیرا رہنما تو مَیں نے کہہ دیا حسینؑ ہے



ہے جس کی فکر کربلا وہ دماغ ہے یہ پنجتن کی انجمن کا پانچواں چراغ ہے حسنؑ کا پہلا ہمسفر علیؑ کا دوسرا پسر امام تیسرا حسینؑ ہے



اسیرِ شام پر نگاہ کی تو حرؑ بنا دیا جومررہے تھے اُن کو زندگی کا گر سکھادیا حسینؑ ہے حیات گر حسینؑ عظمتوں کا گھر عظیم رہنما حسینؑ ہے



میاں سشتِ نینوا اُلٹنے فوجِ اشقیا بڑھا جو شاہِؑ کربلا اُٹھا کہ تیغِ لافتی لگی جو سر اُتارنے کہا یہ ذوالفقارنے غضب کا سورما حسینؑ ہے



ہدایتِ حسینؑ پر عمل کرو حسینیو رہیں گۓ ہم بہشت میں یقیں رکھو حسینیو قبول ہوگی ہردعا کسی سے کیوں ڈریں بھلا ہمارا واسطہ حسینؑ ہے



شہیدِ کربلا کا غم جسے بھی ناگوار ہے وہ بدعمل ہے بد نسب اسی پہ بیشمار ارے او دشمنِ عزا تو مر ذرا لحد میں جا پتا چلے گا کیا حسینؑ ہے



سُرور گوہرؔ ہنر ہوا یہ خواب دیکھ کر سجے ہوۓ ہیں خلد میں تمام مومنوں کے گھر نشانِ غم ہے جلوہ گر ہر آدمی کے سینے پر ہر ایک لب پہ یا حسینؑ ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah