خندہ پیشانی سے ہر صدمہ اٹھاتے ہیں حسینؑ
عشق کے آداب دنیا کو سکھاتے ہیں حسینؑ
جب گذرتی ہے کسی دشوار منزل سے حیات
دفعۃً ہر مبتلا کو یاد آتے ہیں حسینؑ
محسنِ انسانیت ہیں نو نہال مصطفیٰﷺ
ظلم کی ظلمت کو دنیا سے مٹاتے ہیں حسینؑ
خاک میں مل جاۓ گا اک آن میں تیرا غرور
اے گروہ اشقیاء تشریف لاتے ہیں حسینؑ