عشق علی ہے پیار علی ہے دل ہے علی دلدار علی ہے
احمد ہیں اعتبار خدا کا احمد کا اعتبار علی ہے
کس کے نکاح میں دوں یہ زہرۂ رب نے کہا حق دار علی ہے
باطل کے جو ٹکڑے کر دے حاکم وہ تلوار علی ہے