Hussain Dunya Mein Aa Rahe Hain

حسین دنیا میں آرہے ہیں حسین دنیا میں آرہے ہیں



کِھلا ہے چہرہ حسینیوں کا حسین دنیا میں آرہے ہیں



نصیبِ اہلِ والا بنے گا خوشی میں بابِ عطا کُھلے گا جو آج مانگو گے وہ ملے گا یہ آنے والا عطا کرے گا



کھلے گا رحمت کا ہر خزانہ حسین دنیا میں آرہے ہیں



جناں کی خوشبو مہک رہی ہے زمین عرشِ عُلیٰ بنی ہے گلوں کے رخ پر بھی تازگی ہے ستارے قرباں وہ روشنی ہے



ہوا منور جہان سارا حسین دنیا میں آرہے ہیں



تمام عالم کی جان بن کر خداۓ برتر کی شان بن کر کتابِ حق کی زبان بن کر نبّوتوں کی امان بن کر



سہارا بن کے خدا کے دیں کا حسین دنیا میں آرہے ہیں



بتولؐ مسرور خوش حسنؑ ہے علیؑ کا چہرہ بھی ضوفگن ہے ثناۓرب میں شہہِ زمنؐ ہے جہاں میں تکمیلِ پنجتن ہے



خدا کا پورا ہوا ارادہ حسین دنیا میں آرہے ہیں



ہے بال و پر کی اسے ضرورت ہے اسکی غم سے ؑجیب حالت وہ دیکھلے اب ہے کیا سخاوت کہ جوش پر ہے خدا کی رحمت



جو مانگے فطرس اسے ملیگا حسین دنیا میں آرہے ہیں




Get it on Google Play



وہ چاند سورج ہو یا ستارے ہو پھول کلیاں ندی کے دھارے شجر حجر ہو یا کوہ سارے خوشی مناتے ہیں سب نظارے



قصیدہ پڑھتا ہے ذرہ ذرہ حسین دنیا میں آرہے ہیں



کہ حق کا چہرہ نہال ہوگا تباہ باطل کا حال ہوگا ہر ایک ذرہ بحال ہوگا جہاں میں محسن کمالؔ ہوگا



سلامی دے گا ہر اک زمانہ حسین دنیا میں آرہے ہیں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah