حوریں مانگی ہیں نہ جنت کی ہوا مانگی ہے ہم نے داتا سے محمد کی رضا مانگی ہے
درد مانگا ہے تڑپ اور وفا مانگی ہے تم سے داتا یہ عطا بہر خدا مانگی ہے
اللہ اللہ یہ اندازِ کرم تو دیکھو بخش دی اس کو بقاء جس نےفنا مانگی ہے
نسبت داتا کے صدقہ میں خدا سے ہم نے پنجتن پاک کے گلشن عنایت کی ردا مانگی ہے
بھر گیا گوہر مقصود سے دامن اس کا جس نے دل سے درِ داتا پہ دعا مانگی ہے