چاند جب ماہِ شعبان کا دیکھنا اُس پہ لکھی ہوئی کربلا دیکھنا
چاہتے ہو جو عرشِ عَلا دیکھنا اک نظر جانبِ کربلا دیکھنا
جانے دو بولے شبیرؑ عباسؑ سے صبح عاشور حُرؑ آۓ گا دیکھنا
انبیاء بولے آپس میں فضہؑ ہیں خوش اب ملے گا نیا معجزہ دیکھنا
کیسے کعبہ بنایا ابراھیمؑ نے شہؐ کا بنتے ہوۓ تعزیہ دیکھنا
دیکھا لیتا ہے چودہ کی جانب خدا چاہتا ہے وہ جب آئینہ دیکھنا
گر سمجھنا ہے زینبؑ کا احساں ہے کیا اپنی بیٹی کے سر پہ ردا دیکھنا
پھڑپھڑاتا ہے ذکر علیؑ پر بہت کون والد ہے اس کا ذرا دیکھنا
بولے عباسؑ دیکھا ہے عابس نے جو اس کو موسیٰ کی آنکھوں نے کیا دیکھا
بس اسدؔ ذکر کر ان کی اولاد کا مصطفیٰ دیں گے تجھ کو جزا دیکھنا