یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدنیہ دکھا دے
سننے کی جو قوت مجھے بخشی ہے خداوند! پھر مسجد نبوی کی اذانیں بھی سنا دے
حوروں کی غلماں کی نہ جنت کی طلب ہے مدفن میرا سرکارﷺ کی بستی میں بنادے
مدّت سےمیں ان ہاتھوں سےکرتاہوں دعائیں ان ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھما دے
منہ حشر میں مجھ کو نہ چھپانا پڑےیارب! مجھ کو اپنے محبوب ﷺ کی چادر میں چھپا دے
عشرؔت کو بھی اب خوشبوۓحسّان عطا کر جو لفظ کہے ہیں انہیں تو نعت بنا دے