Ya Rab e Muhammad Meri Taqdeer Jaga De

یا ربّ محمد ﷺ میری تقدیر جگا دے صحراۓ مدینہ مجھےآنکھوں سے دِکھا دے



پیچھا میرا دُنیا کی محّبت سے چھڑا دے یا ربّ! مجھے دیوانہ مدینے کا بنا دے



روتا ہوا جس دم مَیں درِ یار پہ پہنچوں اُس وقت مجھے جلوۃ محبوب ﷺ دکھا دے



دل عشق محمدﷺ میں تڑپتا رہے ہردم سینے کو مدینہ میرے اللہ ! بنا دے




Get it on Google Play



بہتی رہے ہروقت جوسرکارﷺ کےغم میں روتی ہوئی وہ آنکھ مجھے میرے خدا دے



ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں مَدفن میرامحبوبﷺ کےقدموں میں بنا دے



دیتا ہوں تجھےواسطہ مں پیارےنبیﷺکا اُمت کو خدایا راہِ سُنت پہ چلا دے



اللہ ! ملے حج کی اسی سال سعادت ہم سب کو تو روضۃ محبوب ﷺ دکھادے



عطاؔرسے محبوب ﷺ کی سنت کی لے خدمت ڈنکا یہ تیرے دین کا دنیا میں بجا دیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah