تو ہی مالک بحر و بر ہے یا اللہُ یا اللہُ تو ہی خالق جن و بشر ہےیا اللہُ یا اللہُ
تو ابدی ہے تو ازلی ہے تیرا نام علیم وعلی ہے ذات تری سب سے برترہے یا اللہُ یا اللہُ
وصف بیاں کرتے ہیں سارےسنگ و شجراورچاند ستارے تسبیح ہر خشک و تر ہے یا اللہُ یا اللہُ
تیرا چرچا گلی گلی ہے ڈالی ڈالی کلی کلی ہے واصف ہراک گل و ثمر ہےیا اللہُ یا اللہُ
دنیا جب پانی کوترسےرم جھم رم جھم برکھا برسے ہر اک پر رحمت کی نظرہے یا اللہ یا اللہ
رات نے جب سراپنا چھپایا چڑیوں نے یہ ذکر سنایا نغمہ بارنسیم سحر ہے یا اللہ یا اللہ
بخش دے توعطارؔ کومولیٰ واسطہ تجھ کواس پیارےکا جوکہ نبیوں کو سرورہے یا اللہ یا اللہ