الہٰی ! مدد کر! مدد کی گھڑی ہے گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
میرےتن پہ غفلت کی چادر پڑی ہے نحوست گناہوں کی چھائی ہوئی ہے
گناہوں کےدریا میں کشتہ پھنسی ہے الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
یہی بات ہم نے بڑوں سے سنی ہے نہ ہو بندگی گرتوکیا زندگی ہے
اےابرِ کرم! آبرس جا برس جا عجب آگ عصیاں کی مجھ میں لگی ہے
گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
نہیں پاس حسن عمل میرے مولا نظر میری تیرے کرم پہ لگی ہے
عبید رضا نیکیوں سے ہے خالی گناہوں میں حاصل اسے برتری ہے
گناہوں کےدریا میں کشتی پھنسی ہے الہٰی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
لب مصطفیٰ ﷺ سے خدایا سنا دے عبید رضا ! نار سے تُو بَری ہے