ہر خطا تُو درگزر کر بے کس و مجبور کی یا الٰہی! مغفرت کر بے کس و مجبور کی
زندگی اور موت کی ہے یاالٰہی! کشمکش جاں چلے تیری رضا پربےکس ومجبور کی
واسطہ نورِ محمدﷺ کا تجھے پیارے خدا ! گورِ تیرہ کرمنوّر بےکس و مجبور کی
آپ کے میٹھے مدینے میں پۓ غوث ورضا حاضری ہو یا نبیﷺ بےکس و مجبور کی
جس کسی نے بھی دعا کے واسطے یا رب ! کہا کردےپوری آرزو ہر بے کس و مجبور کی
آمنہ کے لال ﷺ! صدقہ فاطمہ کے لال کا دور ساری آفتیں کر بےکس و مجبور کی
بہرِ شاہِ کربلا ہو دور آقاﷺ! ہر بلا اے حبیب رب دَاوَر ! بےکس و مجبور کی
نامۃ اعمال میں کوئی حُسنِ عمل نہیں لاج رکھنا روز محشربے کس و مجبور کی