Aye Khasa e Khasan e rusul waqt

اےخاصۃ خاصانِ رسل اب وقت دعا ہے امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے



جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے پردیس میں وہ آج غریب الغُرِبا ہے



جس دین کےمدعو تھےکبھی قیصروکسرٰی خود آج وہ مہمان سراۓ فُقَراء ہے



وہ دین ہوئی بزمِ جہاں جس سے فروزاں اب اُس کی مجالس میں نہ بتّی نہ دیا ہے




Get it on Google Play



چھوٹوں میں اطاعت ہےنہ شفقت ہےبڑوں میں پیاروں میں محبت ہےنہ یاروں میں وفا ہے



جو قوم مالک تھی علوم اور حکم کی اب علم کاواں نام نہ حکمت کا پتا ہے



جو کچھ ہےوہ سب اپنےہاتھوں کےہیں کرتوت شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گلہ ہے





Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah