Pyare Nabi Par Lakhon Salaam

حبیبِ خدا پر لاکھوں سلام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام



ہم سب ہیں آقا ﷺ تیرے غلام ہونٹوں پہ ہر دم تیرا ہی نام اے رحمت عالم خیرالانام ﷺ پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام



عرش بریں پر تم کو بلایا راز نہ کوئی تم سے چھپایا بعد از خدا ہے تیرا مقام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام



تیری رضا میں رب کی رضا تیرے لیے ہی سب کچھ بنا ہے تیرے ہی دم سے قائم نظام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام



مشکل میں جب بھی جس نے پکارا دیتے ہیں آقا ﷺ اس کو سہارا مشکل کشائی ان کی ہے عام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام




Get it on Google Play



حور و ملائک جن و بشر کیا ہر ذرہ ذرہ شجر و حجر کیا ہر اک ثنا خواں ہے صبح و شام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام



جس کا وظیفہ ذکرِ نبی ﷺ ہے چراغؔ اس کو سمجھو بیشک ولی ہے رب سے ملا یہ اس کو انعام پیارے نبی ﷺ پر لاکھوں سلام

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah