محبوبِ کبریا ﷺ سے میرا سلام کہنا سُلطانِ انبیاء ﷺ سے میرا سلام کہنا
تجھ پر خدا کی رحمت ائ عازمِ مدینہ نورِ محمد ﷺ سے روشن ہو تیرا سینہ جب ساحلِ عرب پر پہنچے تیرا سفینہ اس وقت سر جھکا کر للہ با قرینہ
ساحل پہ آتے آتے موجوں کو چوم لینا موجوں کے بعد دلکش ذروں کو چوم لینا اس پاک سر زمیں کی راہوں کو چوم لینا پھولوں کو چوم لینا کانٹوں کو چوم لینا
دربارِ مصطفیٰ ﷺ کی حاصل ہو جب حضوری پیشِ نظر ہو جس دم وہ بارگاہِ نوری ہو دور رنج و کلفت مِٹ جاۓ فکر دوری دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کی جب آرزو ہو پوری عالم کے دلربا سے میرا سلام کہنا
روضے کی جالیوں کے جس دم قریب جانا رورو کے حال مُسلمؔ سرکار ﷺ کو سنانا بے ساختہ لپٹنا جوش جنوں دکھانا سینے میں بھی بسانا آنکھوں میں بھی بسانا