خیر البشر ﷺ پر لاکھوں سلام لاکھوں درود اور لاکھوں سلام
روزِ ازل جو چمکا تھا نور محشر میں ہوگا اس کا ظہور
اول سے آخر ان ہی کا نام خیرالبشر ﷺ پر لاکھوں سلام
جن وملائک تیرے غلام سب سے سوا ہے تیرا مقام
یاسین و طہٰ تیرے ہی نام خیر البشر ﷺ پر لاکھوں سلام
جود و سخا کا پرچم تو ہی زخم جہاں کا مرہم تو ہی
مشکل کشائی تیرا ہی کام خیر البشرﷺ پر لاکھوں سلام
عرش بریں تک چرچا تیرا شمس و قمر ہیں صدقہ تیرا
اے ماہ کامل حسنِ تمام خیر البشرﷺ پر لاکھوں سلام
اے جانِ جاناں جانِ جہاں ﷺ شاداں کہ تم ہو شاہِ شہاں ﷺ
نازاں کہ ہم ہیں ادنیٰ غلام خیر البشر ﷺ پر لاکھوں سلام
سب کو میسر ہو یہ مقام پہنچیں مدینے بن کر غلام
پڑھتے درود پڑھتے سلام خیر البشر ﷺ پر لاکھوں سلام
تیری ثناء ہے میرا نصیب قربان تم پر ہو جانِ ادیب
تم پر تصدیق عالم تمام خیر البشر ﷺ پر لاکھوں سلام