عرض کردے جاکےکوئی ان بہاروں کو سلام
جو کیا کرتی ہیں طیبہ کے نظاروں کو سلام
اے صبا سوۓ مدینہ ہو اگر تیرا گزر
پیش کردینامیرا ان رہگزاروں کا سلام
سبز گنبد پر بچھاتا ہےجوشب بھر چاندی
اس فلک کواس فلک کےچاند تاروں کوسلام
صبح دم آتی ہیں جوروضےکی جالی چومنے
ان ہواؤں اور فضاؤں اور بہاروں کو سلام