Yun Tera Ism Garami

یوں ترا اسم گرامی میرے لب پر آگیا جیسے دریا تشنگی کے پاس چل کر آگیا



نرغۂ لہو و لعب میں تھے مِرے ہوش و حواس جانے تو کس راستے سے میرے اندر آگیا



روضۂ سرکار سے آگے نہ لے جا زندگی میری اُمیدوں کی بستی، روح کا گھرا آگیا




Get it on Google Play



تیری صورت جس نے دیکھی اُس نے دنیا دیکھ لی اُس پہ سب در کھل گئے جو تیرے در پر آگیا



جب سے ہو آیا ہوں دربار رسول پاک ﷺ سے زندگی کرنے کا ڈھب مجھ کو مظفر آگیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah