We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Woh Shama Ujala Jis Ne Kiya

وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں اک روز چمکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


گر ارض و سما کی محفل میں '' لولاک لما'' کا شور نہ ہو یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں، یہ نور نہ ہو سیاروں میں


جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا جو نکتہ وروں سے حل نہ ہوا وہ راز اک کملی والے نے بتلا دیا چند اشاروں میں


بوبکر و عمر عثمان و علی ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی ہم مرتبہ ہیں یارانِ نبی کچھ فرق نہیں ان چاروں میں


وہ جنس نہیں ایمان جسے لے آئیں دکان فلسفہ سے ڈھونڈے سے ملے گی عاقل کو یہ قرآں کے سپاروں میں

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah