Rooh Mein Shabnam Undeli

روح میں شبنم انڈیلی پیاس کو دریا دیئے کیسے کیسے سائے مجھ بے جسم کو پہنا دیئے



آپؐ کو چھوتے ہی میں پتھر سے سونا بن گیا دیکھتے ہی آپؐ کو آنکھوں نے پر پھیلا دیئے



اک نیا دروازہ ، ہر دروازے میں کُھلتا گیا اپنی جانب آنے والے عرش پر پہنچا دیئے




Get it on Google Play



آپؐ کی سیرت کا ہر پہلو عدالت ساز تھا سچ وہی ہیں فیصلے جو آپ نے فرما دیئے



آپؐ کی آواز میں ہر ایک کی آواز تھی آپکی آمد نے سارے انبیا دہرا دیئے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah