We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mere Kamli Wale Ki

میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے دوجہاں کے داتا ہیں سارا جگ سوالی ہے


خلد جس کو کہتے ہیں میری دیکھی بھالی ہے سبز سبز گنبد ہے اور سنہری جالی ہے


چاند کی طرح ان کو ہم کہیں تو مجرم ہیں کیونکہ ان کی چوکھٹ پر چاند خود سوالی ہے


چھاؤں مہکی مہکی ہے دھوپ ٹھنڈی ٹھنڈی ہے شہرِ مصطفیٰ تیری بات ہی نرالی ہے


وہ بلال حبشی ہوں یا اویسِ قرنی ہوں ان پہ مرنے والوں کی ہر ادا نرالی ہے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


ہر طرف مدینے میں بھیڑ ہے فقیروں کی ایک دینے والا ہے سارا جگ سوالی ہے


ہم گناہ گاروں کو رب سے بخشوا لیں گے ان کے رب نے کب ان کی کوئی بات ٹالی ہے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah