We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Main Mudat Se Is Aas Par

Hafiz Muhammad Hussain

میں مدت سےاس آس پرجی رہا ہوں خدا کب بلا لے مجھے اپنے گھرمیں کبھی تو سنے گا دعائیں وہ میری میں مدت سے اس آس پرجی رہاہوں


جو لوگوں سےسن سن کےنقشےہیں کھینچے حقیقت میں ہوں گے مناظر وہ کیسے کبھی جا کے دیکھوں میں آنکھوں سے اپنی میں مدت سے اس آس پر جی رہا ہوں


میرے سامنے ہو وہ گنبد خضریٰ وہ روضے کی جالی وہ جنت کا گوشہ کبھی چوم لوں جا کے خاک مدینہ میں مدت سےاس آس پرجی رہا ہوں


نہیں ہے بھروسہ کوئی زندگی کا اُسی کو خبرہےوہ سب جانتا ہے بلا لےگا مجھ کووہ مرنےسےپہلے میں مدت سےاس آس پرجی رہا ہوں



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


جو جاتا ہے پاتا مرادیں وہاں پر کہ ہیں ہم یہاں پرہےکعبہ وہاں پر کہ جلوہ دکھادےہمیں تو بلا کے میں مدت سے اس آس پرجی رہا ہوں

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah