Ghous e Azam Dastagir

غوثِ اعظم دستگیر اللہُ غنی اللہُ غنی بولو اللہُ غنی



منگتوں کو مختار بنایا چوروں کو ابدال سب کی جھولیاں بھر دیتے ہیں ایسے ہیں لجپال ہر مشکل آسان بناتے ہیں پیرانِ پیر



مولا علی کے آپ ہیں پیارے ولیوں کے سردار سب کےسوۓ بھاگ جگائیں بغدادی سرکار ہم پر بھی اک نظر کرم ہو ہیں بڑے دل گیر




Get it on Google Play



ڈوبی ہوئی کشتی کو نکالا جس میں تھی بارات زندہ کیا مردوں کو جس نے وہ ہیں عالی ذات سارے جہاں میں کوئی نہیں ہے غوث پیا کی نظیر



جس نے اُن کا نام لیا ہے اُس کا بیڑا پار جو اُن کے ہو جاتے ہیں ان کا ہے سنسار آؤ سبھی گُن ان کے گائیں جاگ اٹھے تقدیر



میں عاصی منگتا ہوں تمہارا دکھیوں کے غمخوار میری نیّا پار لگا دو ولیوں کے سردار تم تو سبھی کے حال سے واقف ہو روشن ضمیر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah